اکثر لوگ مکڑیوں سے بہت ڈرتے ہیں۔ لیکن ذہن میں رہے مکڑیوں کی چندہی اقسام ایسی ہیں جو کہ زہریلی ہیں۔  مکڑی وہ جاندار ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غار میں داخل ہوتے ہی غار کے منہ پر جالا بُن دیا تھا۔ اس لئے جالے بننے والی مکڑیوں کو نہ مارنے کا حکم بھی ہے۔
آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو مکڑیوں کے بارے چند دلچسپ حقائق کے بارے میں معلومات دیتے ہیں۔

1۔ افریقی ملک نمبیا کے ریگستانوں میں مکڑیوں کی چند ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو سیدھے چلنے کے بجائے دائیں بائیں دوڑتی ہیں

2۔ اسی طرح ایک قسم کی مکڑیاں اپنی آٹھ ٹانگوں کی مدد سے خود کو گول کر کے ریت کے ٹیلوں میں گھس کر خود کو بھڑوں سے محفوظ بناتی ہیں جو انہیں شکار کرنے کے لئے تیار ہوتی ہیں۔

3۔ آپ کو یہ جان کی ضرور حیرت ہوگی کہ مکڑیوں کی بعض اقسام نہ صرف پانی میں تیر سکتی ہیں بلکہ پانی کے اندر سانس لینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

4۔ مکڑی اپنے بنائے گئے جالے کو ری سائیکل بھی کرسکتی ہے اور وہ یہ کاجالے کو اپنی خوراک بناتے ہوئے کرتی ہے۔

Black Widow
5۔بلیک وڈو نامی مادہ کالی مکڑی کے زہر کی طاقت سانپ کی قسم ریٹل سنیک سے بھی 15 گنا زائد ہوتی ہے۔

Orb Spider
6۔ اوورَب  مکڑیاں اپنے شکار کو مارنے سے قبل حنوط (mummify) کردیتی ہیں۔

7۔ آپ کے گھر میں پائی جانے والی 95 فیصد مکڑیاں کبھی بھی گھر سے باہر نہیں جاتیں۔

8۔ اگرچہ آسٹریلیا خطرناک ترین جانوروں کے حوالے سے مقبول ہے لیکن یہاں مکڑی کے کاٹنے کے باعث ہلاکت کا واقعہ آخری دفعہ 1981 میں پیش آیا تھا۔

9۔ مکڑی کے خون کا رنگ نیلا ہوتا ہے جبکہ اس میں تانبے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

10۔ زیادہ تر مکڑیاں صرف 1 سال تک زندہ رہتی ہیں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو تقریباً 20 سال تک بھی زندہ رہ سکتی ہیں-

11۔اگر آپ مکڑیوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کو اپنے کمرے میں زیادہ مکڑیاں دکھائی دیں گی۔ اس کی وجہ انتہائی سادہ ہے کیونکہ جو لوگ مکڑیوں سے نہیں ڈرتے انہیں اپنے کمرے میں مکڑیوں کی موجودگی کا احساس تک نہیں ہوتا اور  جو مکڑیوں سے خوف کھاتے ہیں ان کی توجہ کمرے میں موجود مکڑیوں پر ہی رہتی ہے۔

silk Spider
12۔ سلک  مکڑی اسٹیل دھات سے 5 گنا زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

13۔ مکڑی انٹارکٹیکا کے علاوہ دنیا کے باقی تمام براعظموں میں پائی جاتی ہے۔

تو دوستوں آپ کو مکڑیوں کے ان دلچسپ حقائق میں سے سب سے حیران کن بات کون سی لگی؟