موسم کیسے بنتا ہئے



آج بھی ہم میں سے اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ چونکہ سورج کے گرد زمین کا مدار بیضوی شکل کا ہے اس لئے جب زمین سورج سے دور جاتی ہے تو زمین پر سردی اور جب قریب آتی ہے تو زمین پر گرمی ہو جاتی ہے. پر ایسا ہرگز نہیں ہے. زمین پر موسموں کا بننا زمین کی اپنی حرکت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ زمین کے سورج کی طرف جھکاؤ کی وجہ سے ہے.زمین کا محور تقریباً 23.45 درجے جھکا ہوا ہے. 
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ موسموں کا بننا زمین کی اپنی حرکت کی وجہ سے نہیں ہے، تو آپ سوچ رہے ہوں گے کہ زمین سورج کے گرد حرکت بھی تو کرتی ہے تو اس کی وجہ سے بھی تو کوئی تبدیلی آنی چاہئے. تو جناب زمین کی اپنی حرکت کی وجہ سے موسم "بنتے" تو نہیں پر "بدلتے" ضرور ہیں.
جون کے مہینے میں جب شمالی نصف کرّہ میں گرمی ہوتی ہے، اس وقت زمین کےمحور (جو کہ 23.45 درجے جھکا ہوا ہے) کا یہ جھکاؤ سورج کی طرف ہوتا ہے اور سورج خط سرطان Tropic of Cancer کے مکینوں کے لئے دوپہر کے وقت عین سر پر ہوتا ہے. مزید براں، شمالی نصف کرّہ میں دن لمبے اور راتیں چوٹی ہوتی ہیں. اس کے برعکس، جنوبی نصف کرّہ میں جون ہی کے ماہ میں سردی ہوتی ہے ، دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں. راس السرطان Summer Solstice عموماً 21 جون کو ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی 22 یا 20 جون کو بھی ہو سکتا ہے. 
راس السرطان کے برعکس، راس الجدی Winter Solstice دسمبر کے مہینے میں ہوتا ہے جب سورج خط جدی Tropic of Capricorn کے عین اوپر ہوتا ہے اور جنوبی نصف کرّہ میں گرمی اور شمالی نصف کرّہ میں سردی پڑرہی ہوتی ہے. راس الجدی عموماً 21 دسمبر کو ہوتا ہے پر کبھی کبھی 22 یا 20 دسمبر کو بھی ہوسکتا ہے. اس وقت زمین کے محور کا رخ سورج کی دور ہوتا ہے.راس السرطان کی طرح راس الجدی میں بھی شمالی اور جنوبی نصف کرّوں میں دن اور رات کا دورانیہ برابر نہیں ہوتا. شمال میں رات جبکہ جنوب میں دن لمبے ہوتے ہیں.
عتدال ربیبر Spring Equinox اور عتدال خریفی Autumnal Equinox میں زمین کے محور کا جھکاؤ نہ تو سورج کی طرف ہوتا ہے اور نہ سورج سے دور کی طرف ہوتا ہے . عتدال ربییخ اور عتدال خریفی مارچ اور ستمبر کے مہینے میں ہوتے ہیں اور عموماً 21 مارچ اور 21 ستمبر کو ہوتے ہیں. عتدال ربیال اور عتدال خریفی میں خط استوا پر دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوتا ہے. عتدال ربی 2 میں شمالی نصف کرّہ میں بہار اور جنوبی نصف کرّہ میں خزاں کا موسم ہوتا ہے. اسی کے برعکس، عتدال خریفی میں شمالی نصف کرّہ میں خزاں اور جنوبی نصف کرّہ میں بہار کا موسم عروج پر ہوتا ہے.