سورج گرہن کب ہوتا ہے؟ 21 اگست امریکہ مکمل سورج گرہن



21 اگست 2017 کا مکمل سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
اس سورج گرہن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پورے امریکا میں نظر آئے گا اور امریکا میں 38 سال بعد مکمل سورج گرہن نظر آرہا ہے .. اسی وجہ سے اس کو امریکی سورج گرہن American Solar Eclipse کہا جارہا ہے ..
اور یہ سورج گرہن زیادہ تر آبادی والے علاقوں میں نظر آئے گا.

سورج گرہن کب ہوتا ہے؟ ؟
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار پر حرکت کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان میں آجاتا ہے اس طرح سورج کی روشنی زمین تک مکمل نہیں پہنچ سکتی اور زمین پر چاند کا سایہ پڑتا ہے۔

سورج گرہن تین طرح کے ہوتے ہیں :

1. مکمل سورج گرہن (Total Eclipse)
جس میں چاند سورج کے عین مقابل آجاتا ہے اور سورج کو مکمل چھپالیتا ہے اس وقت زمین پر اس جگہ مکمل اندھیرا ہوجاتا ہے۔

2. جزوی سورج گرہن (Partial Eclipse) 
جس میں چاند سورج کے عین مقابل نہیں آتا بلکہ قریب آکر سورج کی ٹکیہ کو تھورا سا چھپالیتا ہے سورج کا باقی حصہ اسی طرح روشن رہتا ہے۔

3. حلقہ نما سورج گرہن (Annular Eclipse)
جس میں چاند سورج کے عین مقابل تو آجاتاہے لیکن اس سے سورج مکمل طور پر نہیں چھپتا بکہ سورج کی ٹکیہ کناروں سے نظر آرہی ہوتی ہے جو ایک حلقے کا منظر پیش کرتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے حلقہ نما سورج گرہن کہا جاتا ہے۔